Al-Risala · January 1979

”کھیر کھلاؤں گا،“

Al-Risala, January 1979, p. 12

By Maulana Wahiduddin Khan

”کھیر کیا چیز ہوتی ہے،“ نابینا نے دوبارہ

”کھیر سفید ہوتی ہے،“ ”جیسے بگلا “ ”بگلا کیسا ہوتا ہے، میں نے تو اس کو بھی نہیں دیکھا“ اب دعوت دینے والے نے اپنے ہاتھ کو بگلے کی شکل کا بنا کر نابینا کے ہاتھ میں دیا اور کہا کہ بگلا ایسا ہوتا ہے۔ نابینا نے ٹٹول کر دیکھا تو وہ اس کو ایک ٹیڑھی سی چیز معلوم اس نے سمجھا کہ کھیر کوئی ٹیڑھی میڑھی چیز ہوتی ہے۔ اس نے سوچا کہ ایسی ٹیڑھی چیز اگر میں نے کھائی تو کہیں وہ میرے گلے میں نہ پھنس جائے۔ اس نے کہا ”بھائی! موجودہ زمانہ میں مسلمانوں نے بھی دینِ اسلام کو ایسا ہی ٹیڑھا دین بنا رکھا ہے ۔ اسلام کے نام پر طرح طرح کے مذہبی ، سیاسی اور معاشی جھگڑے برپاہیں ۔ دین رحمت تھا۔ مگر موجودہ زمانہ میں اس کو دین منازعت بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ "ٹیڑھا دین" ہر ایک لئے پھرتا ہے۔ مگر سیدھا سچا دین کسی کی سمجھ میں نہیں آتا ۔ اسلام کے یہ نادان دوست اگر اسلام کا نام لینا چھوڑ دیں تو وہ زیادہ بہتر طور پر اسلام کی خدمت کریں گے۔

Printed page