Al-Risala · April 1979
زبور : ۲۷
Al-Risala, April 1979, p. 43
By Maulana Wahiduddin Khan
آج کے روس میں اس کیفیت کے ابھرنے کے شواہد کثرت سے مل رہے ہیں۔ سولژنتسین اور سخاروف کی روحانی کش مکش کی ایک علامت ہیں۔ کو اگر نوبل انعام حاصل کرنے کی اجازت ملی ہوتی تو وہ اس رقم کو روسی عوام کے لئے ایک گرجا تعمیر کرنے میں صرف سولژنتسین کے ایک قریبی دوست دبیتری پلینی سے پوچھا گیا کہ روسی سلطنت کا سب سے کمزور پہلو کیا ہے۔ اس نے بلا تردد جواب دیا: THE HUNGER OF ORDINARY PEOPLE FOR MORAL AND SPIRITUAL TRUTH عام انسان کی یہ بھوک کہ وہ اخلاقی اور روحانی سچائی کو پا سکے “ جو شخص گھمنڈ اور عصبیت جیسی نفسیاتی پیچیدگیوں میں مبتلا ہو وہ کبھی سچائی کو دیکھ نہیں سکتا ، خواہ وہ کتنی ہی کھلی شکل میں اس کے سامنے رکھ دی گئی ہو۔ سچائی کو پانے کے لیے سچائی کا طالب ہونا ضروری ہے۔