PETER SAVE US
Al-Risala, April 1979, p. 43
By Maulana Wahiduddin Khan
(سینٹ پیٹر ہم کو بچا) واضح ہو کہ پیٹر یا پطرس حضرت عیسیٰ کے بارہ حواریوں میں سے ایک تھے اور عیسائیوں کے یہاں بڑے بزرگ مانے جاتے ہیں۔ کون جانتا تھا کہ سٹالن کی اپنی لڑکی سویٹلانہ SVETLANA ALLILUYEVA اس کے بعد عیسائی مذہب قبول کر لے گی ۔ سویٹلانہ اشتراکی دنیا سے مایوس ہو کر ہندوستان آئی تھی ۔ ہو سکتا تھا کہ وہ کس ہندوستانی مذہب میں پناہ لے۔ مگر ہمارے حکمرانوں کے لئے اس کا یہاں رہنا ہند۔ روس دوستی کے خلاف چنانچہ مجبور ہو کر وہ یورپ چلی گئی ، اور وہاں عیسائیت کو اختیار کر لیا۔
ONLY ONE YEAR سویٹلانہ اپنی کتاب (صرف ایک سال) میں لکھتی ہے کہ میں ماسکو ہی میں غير مطمئن تھی اور اپنے قلب کی تسکین کے لئے کوئی چیز ڈھونڈ رہی تھی ۔ وہ چیز مجھے بائبل کے ان جملوں میں مل گئی:
خداوند میری روشنی اور میری نجات ہے مجھے کس کی دہشت۔
خداوند میری زندگی کا پشتہ ہے، مجھے کسی
خواہ میرے خلاف لشکر خیمہ زن ہو۔
میرا دل نہیں ڈرے گا۔
خواہ میرے مقابلہ پر جنگ برپا ہو۔
تو بھی میں خاطر جمع رہوں گا۔