Al-Risala · May 1979
حد اور کبر سچائی کے اعتراف میں رکاوٹ بن جاتا ہے
Al-Risala, May 1979, p. 24
By Maulana Wahiduddin Khan
غزوہ احزاب سے پہلے مدینہ کے کچھ یہودی مکہ گئے ۔ انھوں نے مکہ والوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف لڑائی پر ابھارا اور کہا کہ تم لوگ مدینہ پر حملہ کرو۔ ہم بھی تمھارا ساتھ دیں گے۔ ان یہودیوں میں حی بن اخطب اور کعب بن اشرف وغیرہ شامل تھے۔ اس وقت مکہ کے سرداروں نے یہودی علماء سے کہا کہ ہم بیت اللہ کے متولی ہیں ہم حاجیوں کی خدمت کرتے ہیں اور کعبہ کو آباد رکھتے ہیں۔ بتاؤ کہ ہمارا دین بہتر ہے یا محمد کا دین (افدیننا خیرام دین محمد ) یہودی علماء نے جواب دیا : تمھارا دین ان کے دین سے بہتر ہے اور تم ان سے زیادہ حق دانتم اولی بالحق منه (تہذیب سیرة ابن ہشام جزء اول صفحه ۱۹۷)