Al-Risala · May 1979

فیصلہ میں جانب داری نہیں

Al-Risala, May 1979, p. 25

By Maulana Wahiduddin Khan

ابن عسا کر نے علی بن ربیعہ سے روایت کیا ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ جعدہ بن ہبیرہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: اے امیر المومنین ! دو آدمی آپ کے پاس آتے ہیں ۔ ان میں سے ایک کا حال یہ ہے کہ آپ اس کے نزدیک اس کی اپنی جان سے بھی زیادہ محبوب ہیں ۔ دوسرے کا حال یہ ہے کہ اگر وہ آپ کو ذبح کر سکے تو ذبح کر ڈالے اور آپ ایسا فیصلہ دیتے ہیں جو پہلے کے خلاف اور دوسرے کی موافقت میں ہوتا ہے ۔ علی رضی اللہ عنہ نے جعدہ کے سینہ پر ہاتھ مارا اور فرمایا: یہ فیصلہ اگر کوئی میری چیز ہوتی تو میں ایسا کرتا ۔ مگر وہ صرف اللہ کی چیز ہے ۔ ان هذا الشئی لو عان لی فعلت۔ ولكن انما ذا اشیئی الله (کنز العمال جلد ۳)

Printed page