بات کو غلط انداز سے کہنے کا اثر نہ لینا
Al-Risala, May 1979, pp. 26–27
By Maulana Wahiduddin Khan
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہا تھا ۔ آپ موٹے کنارے کی نجرانی چادر اوڑھے ہوئے تھے۔ راستہ میں ایک دیہاتی آپ سے ملا۔ اس نے آپ کی چادر پکڑی اور بڑے زور سے آپ کو جھٹکا دیا۔ میں نے دیکھا کہ زور سے کھینچنے کی وجہ سے آپ کے کندھے پر چادر کا نشان پڑ گیا۔ پھر اس نے کہا: یا محمد مر لی من مال اللہ الذي عندك (اے محمد اللہ کا جو مال تمھارے پاس ہے اس میں سے مجھ کو دلاؤ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس گستاخی کا کوئی اثر نہیں لیا۔ آپ اس کی طرف دیکھ کر مسکرائے اور حکم دیا کہ اس کی ضرورت کے مطابق اس کو بیت المال سے دے دیا جائے (متفق علیہ)
ٹریننگ اور روزگار ٹان میٹرک اور زیادہ قابلیت رکھنے والے لڑکوں اور لڑکیوں کی ہندوستان کی تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں سے کثیر تعداد میں ضرورت ہے جنہیں ٹریننگ اور اس کے بعد اپنے علاقوں میں بحیثیت ٹائپسٹ، فیلڈ آفیسر، کلرک، اکاؤنس کلرک، اسٹور کیپرس، اسٹینو گرافرس، ریسپشنسٹ، اکاؤنٹنٹس آفس سپرنٹنڈنٹس، پرچیز آفیسرس، مارکٹنگ آفیسرس، ٹیکنیشینس انجینیرس سیلبی آفیسر کم انجینیرس، ڈائر مین، فٹرس، کوائل وائنڈرس، ٹرانسفارمر میکانکس اور ہیلپرس وغیرہ ہندوستان کی تمام ریاستی اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں قائم کی جانے والی فیکٹریوں ، آفس اور (۳۰) ہزار الیکٹرانکس یونٹس ۔ سیل اینڈ سرویسنگ سنٹرز میں روزگار فراہم کیا جائے گا۔ متوقع آمدنی کے مواقع ماہانہ ۲۵۰۰/ روپے یا اس سے زیادہ ۔ جو اشخاص زندگی میں بہتر مرتبہ اور اپنی آمدنی میں مزید اضافہ کے خواہشمند ہوں وہ بھی ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل کورسس میں شرکت کر سکتے ہیں۔ صرف انگریزی یا ہندی میں درخواست دی جائے۔