Al-Risala · June 1979

مومن جنت کا ایک پھول ہے

Al-Risala, June 1979, p. 15

By Maulana Wahiduddin Khan

ایمان یہ ہے کہ آدمی اتنا بے نفس ہو جائے کہ دوسروں کی طرف سے جب اس کے دل پر چوٹ لگے تو وہ اس کو برداشت کر سکے۔ اس کو اپنے ناقص ہونے کا اتنا زیادہ احساس ہو کہ دوسروں کی طرف سے کی جانے والی تنقید کو وہ برا نہ مانے، دوسروں کی طرف سے پیش آنے والی بے عزتی کو وہ نظر انداز کر دے۔ اس کا دل اتنا صاف ہو جائے کہ وہ دوسروں کی زیادتیوں پر ان کو معاف کر سکے ان کی باتوں کو بھلا دیا کرے، ان کے لئے اس کے دل سے دعائیں نکلتی ہوں۔ اسی کیفیت کا نام قرآن کی زبان میں قلب سلیم (شعراء ۸۹) ہے۔ جنت کی دنیا کے شہری وہی لوگ بنیں گے جو قلب سلیم کے مالک ہوں۔ آپ کو منفی جذبات اور ردعمل کی نفسیات سے اوپر نہ اٹھا سکیں، وہ گویا " کانٹوں " کی سطح پر جی رہے ہیں۔ " پھولوں " کے ہم نشین کس طرح بن سکتے ہیں۔

Printed page