Al-Risala · June 1979
جدید انسان کا المیہ
Al-Risala, June 1979, p. 16
By Maulana Wahiduddin Khan
سالزنتسین (Alexander Solzhenitsyn) ایک روسی ناول نگار ہے۔ اپنے تنقیدی ذہن کی وجہ سے اس کو روس سے نکال دیا گیا ۔ ۱۹۷۴ میں وہ سوئٹزر لینڈ پہنچا اور وہاں سے امریکہ آیا۔ اس وقت سے وہ امریکہ کے شمال مشرقی علاقہ میں مقیم ہے ۔
جون ۱۹۷۸ میں سالزنتسین کا ایک لکچر ہارورڈ یونیورسٹی میں ہوا۔ تقریر کا خلاصہ یہ تھا کہ روسی انسان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ایک قسم کی روحانی گھٹن میں (Suffocation of Spiritual Life)
مبتلا ہے ۔