Al-Risala · June 1979
ہم کو عیسائی ہو جانا چاہئے
Al-Risala, June 1979, p. 27
By Maulana Wahiduddin Khan
ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد ۵ اپریل ۱۹۷۹ء کو راولپنڈی میں تعزیتی جلسہ ہو رہا تھا۔ عورتیں اور مرد غیر ملکی نامہ نگار بھی جائزہ لینے کے لئے آگئے، اس موقع پر ایک پاکستانی مسلم خاتون نے ایک مغربی نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا:
If this is Islam, we should all become Christians اگر یہی اسلام ہے تو ہم سب کو عیسائی ہو جانا چاہئے۔ (ٹائمز آف انڈیا، ۶ اپریل ۱۹۷۹) خاتون کے جملہ کا مطلب یہ تھا کہ اسلام اگر اس کا نام ہے کہ اپنے سیاسی حریفوں کو اخلاقی مجرم بنا کر قتل کر دو تو ایسے اسلام سے مسیحیت بہتر ہے۔ یہ ہے وہ اسلام جس کی گواہی موجودہ زمانہ میں ’’نظامِ مصطفیٰ‘‘ کے علم بردار دے رہے ہیں۔