ایک اقدام سے کئی مسئلے پیدا ہوتے ہیں
Al-Risala, June 1979, p. 27
By Maulana Wahiduddin Khan
مسٹر اندر ملہوترا نے ایک مضمون میں یہ دکھایا ہے کہ مسٹر بھٹو کی پھانسی کے کیا کیا اثرات کشمیر کی سیاست پر پڑے ہیں۔ اس سلسلہ میں کشمیری مسلمانوں کی ناراضی اور ضیاء الحق مردہ باد‘‘ کے نعروں کا تجزیہ کرتے ہوئے انھوں نے لکھا ہے: ---Despite the law and order problem that has been created in the valley, the present situation provides this country with an opportunity to eliminate once and for all, the 'Pakistan Factor' from the politica of Kashmir. The Times of India, April 12, 1979 پاکستان کی موجودہ حکومت کے خلاف کشمیر میں جو مظاہرے ہوئے ہیں، ان کی وجہ سے اگر چہ وادی میں امن و نظم کے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ مگر یہ صورت حال ہندوستان کے لئے موقع دے رہی ہے کہ وہ کشمیر کی سیاست سے ’’پاکستانی عامل‘‘ کو ہمیشہ کے لئے ختم کردے۔ اجتماعی زندگی میں کوئی اقدام بے شمار پہلوؤں سے اپنے اثرات چھوڑتا ہے۔ تاہم جو لوگ خود غرضی اور عداوت کی نفسیات میں مبتلا ہوں وہ ان پہلوؤں کو بہت کم دیکھ پاتے ہیں۔