Al-Risala · July 1979

چند مثالیں

Al-Risala, July 1979, p. 45

By Maulana Wahiduddin Khan

بیسویں صدی کے آغاز میں یہ بات واضح ہو چکی تھی کہ یورپ اپنی تمام مادی ترقیوں کے باوجود ایک احساس ناکامی سے دوچار ہے۔ اس کو نظر آرہا ہے کہ اس کی سائنس اور ٹیکنالوجی نے اس کو مشینیں اور سواریاں تو دیں، مگر اس کو وہ فلسفہ حیات نہ مل سکا جو اس کو یقین کی دولت عطا کرتا۔ انگریز فلسفی برینڈلے (١٩٢٣ - ١٨٣٦) نے موجودہ صدی کے ربع اول میں کہا تھا :

" دنیا کو ایک نئے مذہب (New religion) کی ضرورت ہے۔ ہمیں ایک ایسا عقیدہ چاہئے جو تمام انسانی مفادات کا تعین کرے اور ضروری تناسب کے ساتھ اس کے جواز کی بنیاد ہو، اور اسی کے ساتھ وہ شعور عطا کرے، جس سے انسان اس پر اعتماد کے ساتھ قائم ہو سکے ۔

Printed page