Al-Risala · August 1979

وہ جنت اور جہنم کا سرٹیفکیٹ تقسیم کر رہے ہیں

Al-Risala, August 1979, p. 6

By Maulana Wahiduddin Khan

لوگ طاقتور سے دبتے ہیں اور کمزوروں کے اوپر شیر بنتے ہیں،" ایک شخص نے کہا، پھر اللہ نے کمزوروں کو کیوں اس نے کیوں ایسے انسان پیدا کیے جن کے اوپر کتے بھونکیں اور بھیڑئے جن کو اپنی شیطانی ہوس کا شکار بنائیں۔ دوسرے شخص نے جواب دیا "کمزور اس لیے پیدا کیے گئے ہیں تاکہ خدا ان کے ذریعہ سے لوگوں کے ایمان کو جانچے۔ لوگ دنیا میں کمزوروں پر رحم کرتے ہیں، خدا قیامت کے دن ان پر رحم کرے گا۔ جو لوگ کمزوروں پر ظلم کرتے ہیں، خدا ان پر غضب ناک ہوگا اور ان کو دائمی عذاب میں ڈال دے گا۔ کم زور لوگ خدا کے خاص بندے ہیں۔ وہ لوگوں کو جنت اور جہنم کا سرٹیفکیٹ تقسیم کر رہے ہیں ۔ (۲۴ جنوری ۱۹۷۹)

Printed page