Al-Risala · August 1979

صدارت سے انکار

Al-Risala, August 1979, p. 46

By Maulana Wahiduddin Khan

البرٹ آئن سٹائن ایک یہودی سائنس داں تھا۔

اسرائیل کے پہلے صدر ویزمین کے انتقال کے بعد ۱۹۵۲ میں آئن سٹائن کو اسرائیل کی صدارت کا عہدہ پیش کیا گیا۔ نے اس عہدہ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اس نے سفیر ابا ایبان سے کہا: "میں فطرت کے بارے میں بہت کم جانتا ہوں اور انسان کے بارے میں تو مشکل کوئی چیز مجھے معلوم میں اسرائیل کی طرف سے اس پیش کش سے بہت متاثر ہوں اور اسی کے ساتھ مجھے افسوس اور شرمندگی بھی ہے کہ میں اس کو قبول نہیں کر سکتا۔ میں اپنی تمام زندگی میں موضوعی چیزوں پر کام کرتا رہا ہوں اس لئے میں عوام سے درست طور پر معاملہ کرنے اور سرکاری امور کو برتنے کی فطری استعداد اور تجربہ دونوں سے محروم ہوں۔ میری بڑھی ہوئی عمر نے میری قوت کو متاثر نہ کیا ہوتا تب بھی تنہا ان وجوہ سے میں اس اعلیٰ عہدہ کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے غیر موزوں تھا۔

Printed page