شعوری عبادت مطلوب ہے نہ کہ بے روح عملیات
Al-Risala, September 1979, pp. 30–31
By Maulana Wahiduddin Khan
عن ابن عمر قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابن عمر کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آدمی نماز، ان الرجل ليكون من اهل الصلاۃ والصوم والزکاة روزہ ، زکاۃ ، حج ، عمرہ کے عمل کرتا ہے۔ حتیٰ کہ آپ نے والـ حج والعمرة حتى ذكر سهام الخير كلها ما يحيىٰ تمام اعمال خیر کا ذکر کیا پھر فرمایا : مگر قیامت کے دن وہ صرف يوم القيامة الا بقدر عقله (احمد) اپنی عقل کے بقدر بدلہ پائے گا۔
سب سے افضل عمل یہ ہے کہ اللہ کی یاد دل میں سمائی ہوئی ہو ابو نعیم (حلية الاولیاء جلد 1) نے سالم بن ابی جعد سے نقل کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ
ابو سعد بن منیہ نے ایک سو غلام آزاد کئے ہیں۔ انہوں نے کہا: بے شک یہ ایک بڑی بات ہے کہ آدمی اپنے مال سے سو غلاموں کو آزاد کرے۔ اور اگر تو چاہے تو میں تجھ کو ایسی چیز بتاؤں جو اس سے بھی زیادہ افضل ہے۔ پھر انہوں نے کہا: وہ ایمان جو رات دن لپٹا ہوا ہو اور تمھاری زبان کا ہمیشہ اللہ کی یاد سے تر رہنا (ایمان ملزوم باللیل والنہار ولا يزال لسانك رطبا من ذكر الله عز وجل، ترغیب وترہیب جلد ۳ صفحہ ۵۵)