Al-Risala · September 1979

قرآن سے اپنے دلوں کو حرکت دو

Al-Risala, September 1979, p. 32

By Maulana Wahiduddin Khan

شعبہ کہتے ہیں کہ مجھ سے ابو حمزہ نے بیان کیا۔ انھوں نے عبداللہ بن عباس رضی سے کہا کہ میں تیز پڑھنے والا آدمی ہوں ۔ بعض اوقات ایک ہی رات میں ایک بار یا دو بار پورا قرآن پڑھ لیتا ہوں۔ حضرت ابن عباس نے جواب دیا : ایک سورہ پڑھنا مجھے اس سے زیادہ پسند ہے جو تم کرتے ہو۔ اگر تم کو پڑھنا ہے تو اس طرح پڑھو کہ تمھارے کان اس کو سنیں اور تمھارا دل اس کو لے سکے۔ پھر انھوں نے کہا: قرآن اس طرح پڑھو کہ اس کے عجائب پر پھیرو اور اس سے دلوں کو حرکت دو۔ تمھاری کوشش یہ نہ ہو کہ بس کسی طرح آخر سورہ تک پہنچ جاؤ (فاس اُقرأۃ تسمع اذنيك ويعيه قلبك، وتقو اعند عجائبه وحركوا به القلوب ولا يكن هم احدكم اخر السورة)

Printed page