Al-Risala · September 1979

نماز آدمی کو اللہ کی حفاظت میں رکھتی ہے

Al-Risala, September 1979, pp. 32–33

By Maulana Wahiduddin Khan

معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے ایک طویل روایت منقول ہے۔ اس کا ایک جزء یہ ہے : لا تتركن صلاة مكتوبة فإن من ترك صلاة مكتوبة متعمداً ا فقد برئت منه ذمة الله (ترغيب وترہیب بحوالہ طبرانی) تم ہرگز

کوئی فرض نماز نہ چھوڑنا۔ کیوں کہ جو شخص فرض نماز جان بوجھ کر چھوڑ دے تو وہ اللہ کی حفاظت سے نکل جاتا ہے نماز جمعہ کا مقصد اللہ کی قربت حاصل کرنا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت سے پہلے مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کو اجتماعی عبادت قائم کرنے کی بابت تحریری ہدایت روانہ فرمائی تھی۔ دار قطنی کی روایت کے مطابق اس کا ایک فقرہ یہ تھا : فاذا مال النہار عن شطرہ عند الزوال من یوم الجمعة فتقربوا الی الله تعالی برکعتین (جمعہ کے دن جب سورج نصف النہار سے ڈھل جائے تو دو رکعت نماز کے ذریعہ اللہ کی نزدیکی حاصل کرو)

Printed page