Al-Risala · September 1979

زندگی سے دور، موت سے قریب

Al-Risala, September 1979, p. 40

By Maulana Wahiduddin Khan

مسٹر ہیم رائے (۱۹۷۹ - ۱۹۲۳) ایک نہایت ذہین آدمی تھے۔ دوسری جنگ عظیم کے زمانہ میں انھوں نے حکومت ہند کے اشتہارات کے شعبہ میں مشیر کی حیثیت سے کام شروع کیا۔ وہ ترقی کرتے رہے اور ۱۹۶۲ میں کالگیٹ پامولیو میں منیجنگ ڈائرکٹر ہو گئے ۔ ان کے زمانہ میں کمپنی نے کانی ترقی کی ۔ ۱۹۷۰ء میں اس کمپنی کے حصہ داروں کی تعداد تیس ہزار ہو گئی اور وہ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی قرار دے دی مسٹر ہیم رائے کو جائز طور پر اس کا چیئر مین بنا دیا گیا ۔ اب موصوف ترقی کی چوٹی پر پہنچ چکے تھے۔ کی کرسی پر بیٹھے ہوئے ایک سال بھی پورا نہیں ہوا تھا کہ ان کی موت کا وقت آگیا ۔ وہ تیرا کی کے شوقین تھے اور لمبی کے قریب اپنے فارم میں کبھی کبھی تفریح کے لئے جایا کرتے تھے ۔ ۲۱ جنوری کو وہ گوا گئے ۔ وہاں وہ سمندر کے ساحل پر تیرا کی کر رہے تھے کہ اچانک موجوں کی زد میں آگئے اور ڈوب کر موت کے وقت ان کی عمر ۵۶ سال تھی (ٹائمز آف انڈیا ۹ فروری ۱۹۷۹ء)

Printed page