Al-Risala · September 1979
یوم الحساب کا آنا ضروری ہے
Al-Risala, September 1979, p. 40
By Maulana Wahiduddin Khan
مسٹر سی ۔ گوئل (دہلی) کا جوان لڑ کا ڈاکٹر راجندر گوئل ۲۷ مئی ۱۹۷۸ء کو ایک حادثہ کا شکار ہو گیا۔ روڈ (دہلی) میں اپنے اسکوٹر پر جارہا تھا کہ سامنے سے آتی ہوئی ڈی ٹی سی بس اس سے ٹکرا گئی ۔ وہ فوراً مر گیا۔ اس کا مقدمہ عدالت میں ہے۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اس میں میرا کوئی قصور نہیں۔ حادثہ کی وجہ یہ تھی کہ بس کا بریک فیل ہو گیا مقتول کے والد کا ایک خط ٹائمز آف انڈیا (۱۹ جون ۱۹۷۸ء) میں چھپا ہے۔ وہ لکھتے ہیں :
میرا نقصان ناقابل تلافی ہے۔ اب میری خواہش صرف اتنی ہے کہ اس قسم کے غیر ذمہ دار کو ضرور سزا ملے۔ بچ کر نہ جاسکے ۔