Al-Risala · October 1979

WAIT FOR THE LAST ACT

Al-Risala, October 1979, p. 7

By Maulana Wahiduddin Khan

آخری ایکٹ (باب) کا انتظار کرو۔ چناںچہ پڑھنے والا جب آخری ایکٹ پر پہنچتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ حالات ظالم کے خلاف ہوگئے۔ اور اس کا خاتمہ بالآخر اسی برے حال میں ہوا جو انسان کا ضمیر ایک ظالم انسان کے لئے چاہتا تھا۔ یہی بات اس طویل تر کہانی کے لئے بھی صحیح ہے جو زمین پر دہرائی جارہی ہے۔ جن لوگوں کے اندر اخلاقی احساس زندہ ہے، وہ زمین کے حالات کو دیکھ کر تڑپ اٹھتے ہیں۔ یہاں استحصال کرنے والے پھلتے پھولتے ہیں۔ یہاں بے انصافی کرنے والے انصاف اور انسانیت کا کریڈٹ لے رہے ہیں، یہاں ظاہر دار اور مصلحت پرست کامیابی کے منازل طے کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ یہاں آدمی اپنی ہر بیہودگی کو جائز ثابت کرنے کے لئے شاندار الفاظ پالیتا ہے۔ یہ دیکھ کر وہ کہہ اٹھتے ہیں: "یہ دنیا کیا ظالموں اور بے انصافوں کے لئے بنائی گئی ہے؟ کا جواب یہ ہے کہ ڈرامے کے آخری سین کا انتظار کیجئے۔ دنیا آج جیسی کچھ بھی نظر آتی ہو مگر اس کا خاتمہ یقیناً کامل انصاف پر ہوگا۔ اور اس وقت کے آنے میں زیادہ دیر نہیں۔

Printed page