Al-Risala · October 1979

تاریخ جو انقلاب نہ بن سکی

Al-Risala, October 1979, p. 12

By Maulana Wahiduddin Khan

میں اپنے ایک رفیق کے ساتھ دہلی کے لال قلعہ کے پاس پارک میں بیٹھا ہوا تھا۔ ہمارے ایک طرف شاہجہاں (۱۶۶۶ - ۱۵۹۲) کا تعمیر کردہ قلعہ اپنی سرخ دیواروں کے ساتھ دور تک پھیلا ہوا تھا۔ دوسری طرف جامع مسجد کی سرخ عمارت کھڑی ہوئی تھی۔ ان دونوں کے درمیان وسیع دوطرفہ سڑک پر ٹریفک کا طوفان برپا تھا۔ ”یہاں تاریخ سرخ پتھروں میں ڈھل گئی ہے“ میری زبان سے نکلا۔ دوسرا جملہ سوچ رہا تھا کہ سامنے کی مصروف سڑک پر دوڑتی ہوئی مشینی سواریوں نے اپنی پرشور زبان میں اس کو پورا کر دیا: ”مگر یہ تاریخ متحرک انقلاب کی صورت اختیار نہ کر سکی! اور میں نے دیکھا کہ دوڑتی ہوئی سواریوں کے کنارے سرخ پتھروں کی کھڑی ہوئی عمارتیں خاموش زبان سے اس کا اقرار کر رہی ہیں۔

Printed page