Al-Risala · December 1979

غصہ پی جانا ایمان کو بڑھاتا ہے

Al-Risala, December 1979, pp. 33–34

By Maulana Wahiduddin Khan

عبد اللہ ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

ما من جرعة احب الى الله من جرعة غيظ اللہ کے نزدیک سب سے بہتر گھونٹ یہ ہے کہ بندہ اپنے يكظمها عبد - ما کظم عبد لله الا ملا الله جوفه غصہ کو پی جائے ، جب بھی کوئی بندہ اللہ کے لئے غصہ ایمانا (احمد) کو پی جاتا ہے تو اللہ اس کے باطن کو ایمان سے بھر دیتا ہے خوشامد اور تعریف سے کوئی اثر نہ لینا ابو نعیم نے جبیر بن نفیر کے واسطہ سے نقل کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے کہا: خدا کی قسم ہم نے کسی کو نہیں دیکھا جو آپ سے زیادہ انصاف کرنے والا ہو، حق بات کہنے والا ہو اور منافقین کے اوپر سخت ہو۔ امیر المومنین ! آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے بہتر انسان ہیں"۔ عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بھی

مجلس میں موجود تھے۔ انھوں نے یہ سن کر کہا: خدا کی قسم تم لوگوں نے جھوٹ کہا۔ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ان سے زیادہ بہتر کو دیکھا ہے، انھوں نے پوچھا: اے عوف وہ کون ہے ۔ عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہا: "ابوبکر" عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا " عوف نے سچ کہا اور تم لوگ جھوٹ بولے۔ خدا کی قسم - ابو بکر مشک سے زیادہ خوشبو دار تھے اور میں اپنے گھر کے اونٹوں سے بھی زیادہ بھٹکا ہوا ہوں (والله لقد كان ابو بكر اطيب من ريح المسك و انا اضل من بعير اهلی ، ابن کثیر )

Printed page