Al-Risala · January 1979

ذاتی شکایت کو دینی شکایت نہ بنانا

Al-Risala, January 1979, p. 5

By Maulana Wahiduddin Khan

ابونعیم نے حلیۃ الاولیاء (جلد ۱) میں طارق بن شہاب سے نقل کیا ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت خالد اور حضرت سعد رضی اللہ عنہما کے درمیان کسی بات پر اختلاف پیدا ہوا۔ ایک شخص حضرت سعد کے پاس گیا اور حضرت خالد کے کے خلاف ان سے کچھ کہنے لگا۔ انھوں نے کہا : ٹھہرو ۔ ہمارے اور ان کے درمیان جو جھگڑا ہے وہ ہمارے دین پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔ ان ما بیننا لم یبلغ دیننا، طبرانی)

Printed page