اجتماعی امور میں امیر کی مکمل اطاعت
Al-Risala, January 1979, pp. 6–7
By Maulana Wahiduddin Khan
بیہقی نے عبد اللہ بن یزید سے اور حاکم نے عبد اللہ بن بریدہ سے روایت کیا ہے۔ غزوہ ذات السلاسل میں رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک فوجی دستہ روانہ کیا۔ اس دستہ میں ابو بکر رضی اللہ عنہ اور عمرو رضی اللہ عنہ وغیرہ تھے۔ اس دستہ کا سالار آپ نے عمر بن عاص کو مقرر کیا۔ وہ لوگ چلے یہاں تک کہ مقام جنگ کے قریب پہنچ گئے اور رات کو پڑاؤ کیا۔ عاص رضی نے لوگوں کو حکم دیا کہ وہ آگ روشن نہ کریں۔ عمر رضی اللہ عنہ کو یہ غیر ضروری مشقت معلوم ہوئی۔ ہو گئے اور اٹھے کہ عمرو بن عاص کے پاس جائیں۔ ابو بکر رضی اللہ عنہ نے ان کو روکا اور کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اسی لئے تمھارے اوپر امیر بنایا ہے کہ ان کو جنگی معاملات سے زیادہ واقفیت ہے (لم يستعمله رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عليك الا لعلمه بالحرب)