Al-Risala · January 1979

گروہی پکار جاہلیت کی پکار ہے

Al-Risala, January 1979, p. 7

By Maulana Wahiduddin Khan

جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں۔ ایک بار ہم لوگ کسی غزوہ میں تھے۔ مہاجرین میں سے ایک شخص نے انصار کے ایک شخص کی پیٹھ پر گھونسہ مار دیا۔ وہ شخص غصہ میں آگیا اور پکارا : یا للأنصار (اے انصار مدد) دوسری طرف مہاجر نے آواز دی : يا للمهاجرين (اے مہاجرین مدد) دونوں گروہ جمع ہو گئے اور دونوں میں جھڑپ بھی شروع ہو گئی۔ پھر کچھ لوگوں نے درمیان میں پڑ کر فریقین کو ہٹا دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا تو فرمایا : ما بال دعوى جاهلية (یہ زمانہ جاہلیت جیسی باتیں کیوں ہو رہی ہیں) لوگوں نے کہا : اے خدا کے رسول ایک مہاجر نے ایک انصاری کو مار دیا تھا۔ آپ نے فرمایا : ان باتوں کو چھوڑو، یہ بد بودار باتیں ہیں (دعوها فانها منتنة، مسلم، احمد، بیہقی)

Printed page