Al-Risala · February 1979
کام کا آغاز خود اپنی ذات سے
Al-Risala, February 1979, p. 37
By Maulana Wahiduddin Khan
" ہماری قوم جاہل ہے، آپ اس کی جہالت دور کرنے کے لئے کیوں نہیں اُٹھتے؟ " آپ نے خود کہاں تک تعلیم حاصل کی ہے؟
" میں تو بدقسمتی سے کوئی تعلیم حاصل نہ کر سکا۔
" پھر آپ یہ کیجئے کہ فوراً کسی تعلیمی ادارہ میں داخلہ لے لیجئے ۔ اگر آپ نے پڑھ لیا تو قوم کا کم سے کم ایک جاہل کم ہو جائے گا۔
دو شخصوں کی یہ گفتگو بتاتی ہے کہ موجودہ حالات میں ہمارے کرنے کا کام کیا وہ یہ ہے کہ دوسروں کو تلقین کرنے کے بجائے ہر شخص اپنے کام میں لگ جائے ۔ زندہ قوم کی علامت یہ ہے کہ اس کا ہر شخص " میں کیا کروں" کے سوال پر سوچتا ہے۔ اس کے برعکس جب قوم کے افراد " دوسرے کیا کریں" کے سوال پر بحث کرنے لگیں تو سمجھنا چاہئے کہ قوم مر چکی ہے ۔ قسم کی حرکت موت کی حرکت ہے نہ کہ زندگی کی حرکت۔