Al-Risala · June 1980

موجودہ دنیا کی محدودیت

Al-Risala, June 1980, p. 35

By Maulana Wahiduddin Khan

گرسن ولوریا (Gerson Viloria) فلپائن کا ایک باشندہ ہے جس کی عمر ۳ سال ہے ۔ ٹریژری میں کلرک تھا۔ اس نے لوگوں کی طرف سے فرضی دستخط کر کے بہت سے لوگوں کی رقم وصول کر لی ۔ اس کا مقدمہ فلپائن کی ایک عدالت میں پیش ہوا۔ جج کا نام رومیو اسکاریل (Romeo M. Escareal) تھا۔ جج نے تفصیلی سماعت کے بعد گرسن ولوریا کو ، معاملات میں مجرم پایا ۔ قانون کے مطابق اس طرح کے ایک جرم میں آدمی کو ۱۰ سال قید با مشقت کی سزا ملنی چاہئے ۔ اس کے مطابق جج نے مجرم کو ۱۰ سال کی سزا دی۔ اسی کے ساتھ اس نے مجرم پر ۲۵ ۴۴ ڈالر جرمانہ عائد کیا ۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں سزائے قید میں اضافہ ہو جائے گا (ٹائمس آف انڈیا ۹ نومبر ۱۹۷۹) مجرم کی عمر34 سال ہو چکی ہے ۔ اگر " قبل از وقت " اس کا خاتمہ نہ ہو بلکہ وہ اپنی عمر طبعی کو پورا کر کے مرے تب بھی اس کی موت کے وقت اس کی سزا کی مدت میں کم از کم سو سال باقی رہ جائیں گے ۔ ________ انسان کا ضمیر کسی عمل کا جو بدلہ یا کسی جرم کی جو سزا چاہتا ہے وہ موجودہ محدود دنیا میں ناممکن ہے ۔ جو ہونا چاہئے اور جو ہو رہا ہے کے درمیان یہ

Printed page