Al-Risala · June 1980

اخلاص یہ ہے کہ آدمی حرام سے بچے

Al-Risala, June 1980, p. 36

By Maulana Wahiduddin Khan

عن زید بن ارقم رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من قال لا الہ الا اللہ مخلصاً دخل الجنة قيل وما اخلاصها قال ان تحجزه عن محارم اللہ (ترغیب و ترہیب)

زیـد بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اخلاص کے ساتھ کہے گا کہ اللہ کے سوا کوئی الہ نہیں وہ جنت میں داخل ہو گا۔ پوچھا گیا اس کا اخلاص کیا ہے۔ فرمایا: یہ کہ یہ کلمہ اس کو اللہ کی حرام کی ہوئی چیزوں سے روک وے کے۔ اپنے کو تول لو اس سے پہلے کہ تمہیں تولا جائے عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اپنا حساب آپ کر لو قبل اس کے کہ آخرت میں تمھارا حساب کیا جائے، اور اپنے آپ کو تول لو قبل اس کے کہ تم کو تولا جائے، اور سب سے بڑی پیشی کے لئے تیاری کر لو (حاسبوا انفسكم قبل ان تحاسبوا وزنوها قبل ان توزنوا و تهيئوا للعرض الاكبر)

Printed page