Al-Risala · June 1980
نیک اور بد ہونے کی پہچان
Al-Risala, June 1980, p. 47
By Maulana Wahiduddin Khan
حضرت عائشہ رضہ سے ایک شخص نے پوچھا : میں اپنے آپ کو نیک کب سمجھوں ۔ انھوں نے جواب دیا : جب تجھ کو اپنے برے ہونے کا گمان ہو جائے۔ آدمی نے دوبارہ پوچھا : میں اپنے آپ کو برا کب سمجھوں ۔ جواب دیا جب تو اپنے آپ کو نیک سمجھنے لگے۔ دین کے نام پر دنیا کمانا بے حسی پیدا کرتا ہے حسن بصری نے کہا : عالم کی سزا اس کے دل کا مر جانا ہے۔ پوچھا گیا دل کا مرنا کیا ہے۔ فرمایا : آخرت کے عمل سے دنیا کا فائدہ ( عقوبۃ العالم موت القلب ۔ قیل لہ وما موت القلب ۔ قال : طلب الدنیا بعمل الآخرۃ ۔ العلم وفضله،جزء ، جزء اول ، صفحه ۱۹۲ )