Al-Risala · July 1980
ہر حال میں اللہ سے ڈرتے رہو
Al-Risala, July 1980, p. 12
By Maulana Wahiduddin Khan
ابن ابی شیبہ نے ضحاک سے روایت کیا ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ خلیفہ ثانی عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ابو موسیٰ اشعری کو ایک خط میں نصیحت کرتے ہوئے لکھا: کونوا من اللہ علی وجل وتعلموا کتاب اللہ فانہ ینابیع العلوم و ربیع القلوب (کنز العمال جلد ۸ صفحه ۲۰۸) اللہ سے ڈرتے رہو۔ اللہ کی کتاب کو سیکھو کیوں کہ وہ علوم کی سرچشمہ اور دلوں کے لئے موسم بہار ہے۔