Al-Risala · July 1980
جو کچھ ہوتا ہے اللہ کی طرف سے ہوتا ہے
Al-Risala, July 1980, p. 13
By Maulana Wahiduddin Khan
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: کیا ہم آپ کی پہرہ داری نہ کریں۔ آپ نے فرمایا: آدمی کی تقدیر اس کی پہرہ داری کرتی ہے۔ ایک اور روایت کے مطابق آپ نے فرمایا: وانہ لا یجد طعم الایمان حتی یعلم ان ما اصابه لم يكن ليخطئه و ما اخطأه لم يكن ليصيبه (ابو داؤد) ایمان کی لذت آدمی اس وقت تک نہیں پاتا جب تک نہ جان لے کہ جو کچھ اس پر گزر رہا ہے وہ اس سے چوکنے والا نہ تھا اور جو کچھ اس پر نہیں گزرادہ اس پر گزرنے والا نہ تھا۔