Al-Risala · August 1980

نصیحت عمومی انداز میں

Al-Risala, August 1980, p. 42

By Maulana Wahiduddin Khan

عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کسی کے بارے میں کوئی ایسی بات معلوم ہوتی جو آپ کو ناگوار ہو تو آپ یہ نہ کہتے کہ " فلاں شخص کو کیا ہو گیا ہے کہ اس نے ایسا کہا “ بلکہ یوں فرماتے: ما بال اقوام يصنعون او يتقون کذا لوگوں کا کیا حال ہے کہ وہ ایسا کرتے ہیں یا ایسا کہتے ہیں ۔ اس طرح عمومی انداز میں روکتے۔ کسی کا نام نہ لیتے ۔ (کتاب الشفاء از قاضی عیاض، صفحہ ۸۹)

Printed page