Al-Risala · September 1980
آخرت پسندی
Al-Risala, September 1980, p. 34
By Maulana Wahiduddin Khan
مومن وہ ہے جس کی زندگی کا رخ آخرت کی طرف ہو جائے۔ اس کی یادوں میں آخرت سمائی ہوئی ہو۔ وہ اپنی سرگرمیوں میں سب سے زیادہ آخرت کا لحاظ کرتا ہو۔ تعلقات اور معاملات میں اس کو ہمیشہ آخرت یاد رہتی ہو۔ کسی سے بگاڑ اور اختلاف ہو جائے تب بھی نہ اس کے ساتھ وہی معاملہ کرے جو آخرت کے اعتبار سے اس کو کرنا چاہئے۔ اور مصلحتوں پر چلنے کے بجائے جنت اور جہنم کو سوچ کر اپنی راہ بناتا ہو۔ جب کوئی حق اس کے سامنے آئے تو وہ یہ خیال کر کے اس کو مان لے کہ دنیا میں اگر نہ مانا تو آخرت کے دن اس کو ماننا ہوگا اور آخرت کا ماننا صرف رسوائی کو بڑھانے والا وہ اپنی کامیابی اور ناکامی اور اپنی عزت اور ذلت کو آخرت کے اعتبار سے جانچتا ہو۔ اس کی زندگی آخرت رخی زندگی ہو نہ کہ د نیا رخی زندگی۔