Al-Risala · September 1980

دعوت الی اللہ

Al-Risala, September 1980, p. 34

By Maulana Wahiduddin Khan

مومن کی تحریک خدا کی طرف پکارنے کی تحریک ہوتی ہے۔ خدا نے ہم کو بنایا، وہ ہم کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ ہے جو ہماری ضروریات کا سامان کرتا ہے اس لئے ہمارا قلبی تعلق سب سے زیادہ خدا سے ہونا چاہئے۔ چڑیاں، ہوائیں اور سورج چاند، اس دنیا کی سب چیزیں خدا کے مقررہ نقشہ پر چل رہی ہیں، ہم کو بھی یہاں اسی نقشہ کے مطابق زندگی گزارنا چاہئے۔ خدا نے اپنے رسول بھیجے اور اپنی کتاب اتاری تاکہ ہم ان سے رہنمائی حاصل کریں، ہم کو چاہئے کہ ہم رسول اور رسول کی لائی ہوئی کتاب کو اپنی زندگی میں رہنما مقام عطا کریں۔ خدا اپنے منصوبے کے مطابق ایک روز ظاہر ہو گا اور موجودہ دنیا کو توڑ کر دوسری دنیا بنائے گا جہاں اس کے نافرمان بندوں کے لئے جہنم ہوگی اور اس کے فرماں بردار بندوں کے لئے جنت۔ ہم کو چاہئے کہ ہم ایسی زندگی گزاریں کہ آنے والے دن میں ہمارا شمار اس کے فرماں برداروں میں ہو نہ کہ نافرمان بندوں میں ۔ یہی زندگی کی اصل حقیقت ہے، مومن خود بھی اپنے آپ کو اس کے مطابق بناتا ہے اور دوسروں کو بھی اس کے مطابق بننے کی دعوت دیتا ہے۔

Printed page