Al-Risala · September 1980

ہر حال میں عبدیت پر قائم رہنا

Al-Risala, September 1980, p. 39

By Maulana Wahiduddin Khan

امام نسائی اور امام احمد نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے: انھوں نے کہا کہ غزوہ بدر کے سفر میں ہر تین آدمی کے درمیان ایک اونٹ تھا۔ لوگ باری باری سوار ہوتے تھے۔ یہی حال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا آپ کے ساتھ دوسرے دو آدمی ابو لبابہ اور علی بن ابی طالب رض تھے۔ ان دونوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اركب حتى نمشي عنك (آپ سوار رہے۔ ہم آپ کے بدلے پیدل چلیں گے) آپ نے فرمایا: تم دونوں مجھ سے زیادہ طاقت ور نہیں ہو اور نہ مجھ کو تم سے کم ثواب کی ضرورت ہے (ما انتما با غنی عن الاجر منكما البدایہ والنہایہ جلد ۳)

Printed page