Al-Risala · September 1980

کسی کھانے کو حقیر نہ سمجھے

Al-Risala, September 1980, p. 40

By Maulana Wahiduddin Khan

امام بیہقی نے حضرت امین سے روایت کیا ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ جابر رضی اللہ عنہ کے یہاں کچھ مہمان آئے۔ ان کے سامنے روٹی اور سرکہ لائے اور کہا کہ اس کو کھائیے ۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ کیا ہی بہترین سالن ہے سرکہ ۔ نیز آپ نے فرمایا : ہلاکت ہے اس قوم کے لئے جو اس چیز کو حقیر سمجھے جو اس کے سامنے پیش کی گئی ہو (ہلاکت بالقوم ان يحتقر و اما قدم اليهم کنز العمال جلد ۵)

Printed page