Al-Risala · September 1980

معمولی آدمی کی بات پر بھی پوری توجہ دو

Al-Risala, September 1980, p. 41

By Maulana Wahiduddin Khan

ابور فاعہ تمیم بن اسید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ۔ میں اپنے وطن سے چل کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ تو آپ خطبہ دے رہے تھے۔ میں نے کہا : اے خدا کے رسول، میں ایک مسافر آدمی ہوں۔ مجھے نہیں معلوم دین کیا میں آپ سے دین کی بابت پوچھنے آیا ہوں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف آئے اور خطبہ چھوڑ دیا۔ میرے پاس آکر آپ بیٹھ گئے اور اللہ نے جو کچھ آپ کو بتایا تھا وہ مجھ کو بتانا شروع کیا۔ مجھ کو بتانے کے بعد واپس ہوئے اور دوبارہ اپنے خطبہ کو مکمل کیا۔

Printed page