سر پرست
Al-Risala, October 1980
By Maulana Wahiduddin Khan
مولانام وحید الدین خان دوسرے کی جان اور مال اور عزت کو بے قیمت سمجھنا ہمیشہ اس قیمت پر ہوتا ہے کہ آدمی کی اپنی جان اور مال اور عزت اللہ کی نظر میں بے قیمت ہوجائے زر تعاون سالانہ 24 روپے خصوصی تعاون سالانہ ایک سو روپے بیرونی ممالک سے ۱۵ ڈالر امریکی قیمت فی پرچہ
جمعیۃ بلڈنگ ، قاسم جان اسٹریٹ، دھلی ۶ (انڈیا)
بسم اللہ الرحمن الرحیم الرسالہ کی مطبوعہ قیمت دو روپے ہے۔ ایجنسی میں کمیشن اور پوسٹ وغیرہ کا خرچ نکالنے کے بعد عملاً ادارہ کو فی پرچہ صرف ایک روپیہ ملتاہے۔ موجودہ مہنگائی کے زمانہ میں یہ سراسر خسارہ کی صورت ہے۔ الرسالہ جس تعمیری اور اصلاحی مقصد سے نکالا گیا ہے، اس کا تقاضا ہے کہ اس کی قیمت میں اضافہ نہ کیا اب اگر قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے تو اس ممسلسل خسارہ کو پورا کرنے کی صورت کیا ہو۔ کی سب سے بہتر صورت وہی ہے جو جدید دور میں تمام منظم مذاہب اختیار کرتے ہیں۔ یعنی اعانتی رقم (سب سڈی) کے ذریعہ اس کو پورا کرنا۔ الرسالہ کے ہمدرد اور صاحب استطاعت افراد سے ہماری اپیل ہے کہ وہ اس مد میں سلسل اتنی رقم دیں جس سے خسارہ کی تلافی ہو سکے اور رسالہ موجودہ قیمت پر نکلتا رہے۔ واضح ہو کہ اس مد میں اعانت کے علاوہ زکوٰۃ و صدقات وغیرہ کی رقمیں بھی دی جاسکتی ہیں۔