Al-Risala · October 1980

کتے سے بھی زیادہ برا

Al-Risala, October 1980, pp. 14–15

By Maulana Wahiduddin Khan

تاتاری جب بغداد کی سلطنت پر غالب آ گئے تو ان کے اندر احساس برتری پیدا ہو گیا۔ آپ کو مسلمانوں سے بہت اونچا سمجھنے لگے۔ ایک تاتاری شہزادہ ایک بار گھوڑے پر سوار ہو کر شکار کے لیے جا رہا تھا اس کے راستے میں ایک مسلمان بزرگ ملا، اس نے مسلمان بزرگ کو اپنے پاس

بلایا اور کہا: "تم اچھے ہو یا میرا کتا‘‘ مسلمان بزرگ نے اطمینان کے ساتھ جواب دیا : اگر میرا خاتمہ ایمان پر ہو تو میں اچھا اور نہ تمھار اکتا اچھا" یہ جملہ اس وقت اتنا مؤثر ثابت ہوا کہ تاتاری شہزادہ کا دل ہل گیا۔ وہ اس" ایمان " کے بارے میں معلومات حاصل کرنے لگا جس پر آدمی کا خاتمہ نہ ہو تو وہ کتے سے بدتر ہو جاتا اس تلاش کا نتیجہ یہ ہوا کہ بالآخر وہ مسلمان ہو گیا۔

Printed page