Al-Risala · October 1980

جھوٹ بولنے والا منافق ہے

Al-Risala, October 1980, p. 37

By Maulana Wahiduddin Khan

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا : کیا مومن بزدل ہو سکتا ہے۔ آپ نے فرمایا ہاں۔ گیا : کیا مومن بخیل ہو سکتا ہے۔ آپ نے فرمایا ہاں۔ پھر پوچھا گیا : کیا مومن جھوٹا ہو سکتا ہے۔ آپ نے فرمایا نہیں۔ حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کوئی شخص ایک جھوٹ بات کہتا تھا تو اس کی وجہ سے وہ منافق ہو جاتا تھا۔ اور آج میں سنتا ہوں کہ تم میں سے ایک شخص اس طرح کی جھوٹ بات ہر روز دس بار کہتا ہے (ان الرجل كان يتكلم بالكلمة على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم فيصير بها منافقا واني لا سمعها من احدكم في اليوم عشر مرات (یعنی الکذب)

Printed page