شماره ۳۹
Al-Risala, February 1980, pp. 1–2
By Maulana Wahiduddin Khan
جمعیہ بلڈنگ قاسم جان اسٹریٹ دھلی ۱۱۰۰۰۶ (انڈیا) بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ نماز کے مسائل قرآن میں بھیڑ کے درمیان سناٹا کیسی عجیب بات انسانوں کی تین قسمیں اپنی ہستی کا نذرانہ کہنے اور کرنے کا فرق زندگی کا راز باہمی اتفاق قل ھو اللہ شریف سے شور و غل کام نہیں صلاحیتیں کام نہ آسکیں پہلے شعور پیدا کیجئے آغاز سے پہلے اسکول سے خارج کر دیا گیا تھا کیا اس کا بنانے والا نہیں تلاش کا صحیح جواب مجھ پر دولت کی بجلی گری ہے الفاظ کا نام دلیل نہیں یہ خوش خیال مفکرین تذکیر القرآن ـــــــ بقره تذکیر القرآن ـــــــ آل عمران اسلامی زندگی ـــــــــــ سیرت کی روشنی میں مذہب کیا ہے دونوں کا دین ایک امتحان کس بات کا فطرت کی تصدیق حق کا انکار کرنے والے دین میں الحاد قولی ایمان اور قلبی ایمان آپ کے لئے عملی پروگرام الرساله کے لئے بینک سے رقم بھیجتے ہوئے ڈرافٹ پر صرف الرساله منھلی Al-Risala Monthly لکھیں
تعلق صرف اس کے جزئی آداب سے نہیں ہے۔ اس سے پہلے اس کا تعلق نماز کے مقصد اور اس کے بنیادی پہلوؤں سے ہے۔ کے جزئی آداب بلاشبہ فقہ کی کتابوں ہی میں ملیں گے۔ مگر جہاں تک نماز کے اساسی امور کا تعلق ہے وہ مکمل طور پر قرآن میں موجود ہیں اور قرآن کے تتبع سے واضح طور پر ان کو معلوم کیا جاسکتا ہے، اس ذہن کا نتیجہ یہ ہے کہ ایک آدمی نماز میں جزئی آداب کا اہتمام تو خوب مگر نماز کے جو بنیادی اور مقصدی پہلو ہیں ان کی طرف سے غافل رہے گا۔ کیوں کہ وہ ان کو نماز کے "مسائل" نہیں یہاں اس سے متعلق قرآن کے کچھ حوالے نقل کئے جاتے ہیں :
ہر نماز کا ایک وقت ہے اور اس کی ادائیگی میں وقت کی پابندی ضروری ہے ان الصلوٰة كانت علی المومنين کتاباً موقوتاً، نساء ۱۰۳ جب نماز پڑھی جائے تو صاف پاک ہو کر پڑھی جائے اذا قمتم الی الصلوٰة فاغسلوا مائدہ ۶ نماز کے وقت اپنے ماحول سے الگ کر کے اللہ کی طرف متوجہ ہونا واذکر اسم ربک وتبتل اليه تبتيلا مزمل ۸ نماز اس طرح پڑھی جائے کہ آدمی کا شعور اس کے ساتھ جڑا ہوا ہو لا تقربوا الصلوٰة وأنتم سکاری نساء ۴۳ نماز آدمی کے اوپر نگراں بن جائے جو اس کو برے کاموں سے روکے إن الصلوٰة تنهی عن الفحشاء والمنکر عنکبوت ۴۵ نماز آدمی کو اللہ کی یاد کرنے والا بناتی ہے اقیم الصلوٰة لذکری طہ ۱۴ نماز کے وقت آدمی کے اوپر پستی کی حالت طاری ہونا چاہیے ۔ الذین هم فی صلاتهم خاشعون مومنون ۲ جب نماز کا وقت آ جائے تو کام چھوڑ کر نماز کی طرف دوڑنا چاہئے ۔ فاسعوا الی ذکر اللہ جمعہ ۹ نماز نمازیوں کے لئے ایک ہو کر رہنے کی تربیت ہے واركعوا مع الراکعین بقره ۴۳ نماز ایک واسطہ ہے جس کے ذریعہ آدمی خدا کی مدد کا طالب ہوتا ہے ۔ استعينوا بالصبر والصلوٰة بقره ۱۵۳ نماز میں مشغول ہو کر آدمی کو خدا کی نزدیکی کا تجربہ ہوتا ہے ۔ و اسجد و اقترب علق ۱۹ نماز جاہلی طریقوں کو چھوڑ دینے کا سبق دیتی ہے ۔ اصلاتك تأمرك ان نترك ما يعبد آباؤنا هود ۸۷ نماز آدمی کے اوپر اس طرح چھائے کہ وہ اس کی پہچان بن جائے ۔ سيماهم فی وجوہهم من اثر السجود فتح ۴۲ نماز آدمی کے لئے اس کی تنہائیوں کی ساتھی ہے ۔ و الذین يبيتون لربهم سجداً و قياما فرقان ۶۴ نماز ہر آدمی پر ساری عمر کے لئے فرض ہے هم علی صلاتهم دائمون معارج ۲۳ نماز حفاظت کی چیز ہے جس طرح مال حفاظت کی چیز ہے ۔ حافظوا علی الصلوات بقره ۲۳۸ نماز کا مطلب خوف آخرت کی وجہ سے خدا کے سامنے گر پڑنا ہے ۔ ساجداً وقائماً يحذر الآخرة زمر ۹ نماز میں آدمی کو عاجز بندہ کی طرح کھڑا ہونا چاہئے ۔ قوموا للہ قانتين بقره ۲۳۸