Al-Risala · November 1980
دنیوی ترقی دیکھ کر ساتھ دینا نفاق ہے
Al-Risala, November 1980, pp. 4–5
By Maulana Wahiduddin Khan
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے مدینہ آئے تو عبداللہ بن ابی اور اس کے ساتھیوں نے آپ کے اور آپ کے مشن کے خلاف طرح طرح کی فتنہ انگیزیاں کیں اور اسلام کا راستہ روکنے کے لئے تمام ممکن تدبیریں کرتے رہے۔ مگر اس کے بعد جب بدر کی لڑائی پیش آئی اور اس میں قریش کے بڑے بڑے سردار ختم ہو گئے تو عبداللہ بن ابی اور
اس کے ساتھیوں نے کہا: یہ چیز اب رکنے والی معلوم نہیں ہوتی (هذا امر قد توجّه، تفسیر ابن کثیر) وہ لوگ ظاہری طور پر اسلام میں داخل ہوگئے مگر چونکہ وہ اس معاملہ میں مخلص نہ تھے اس کے بعد بھی وہ اسلام کے خلاف سازشیں کرتے رہے۔