Al-Risala · November 1980
چھوٹا کام کسی کو چھوٹا نہیں بناتا
Al-Risala, November 1980, p. 5
By Maulana Wahiduddin Khan
خلیفہ عمر بن عبدالعزیز ایک روز رات کو کسی سے گفتگو کر رہے تھے۔ دیر ہوگئی تو چراغ بجھنے لگا۔ آدمی نے کہا کہ میں ملازم کو جگا دیتا ہوں، وہ تیل ڈال دے گا۔ آپ نے ملازم کو جگانے سے منع فرمایا، خود اٹھ کر تیل لائے اور چراغ میں ڈال دیا۔ اس کے بعد آپ نے کہا: تیل ڈالنے سے پہلے بھی میں عمر بن عبدالعزیز تھا اور اب بھی عمر بن عبدالعزیز ہوں (سیرت عمر بن عبدالعزیز)