Al-Risala · November 1980

اپنے گناہوں کو دیکھو نہ کہ دوسروں کے گناہوں کو

Al-Risala, November 1980, p. 6

By Maulana Wahiduddin Khan

حضرت ربیع بن خیثم کبھی کسی کو برا نہیں کہتے تھے۔ ایک بار انھوں نے فرمایا: لوگوں کا عجیب حال ہے۔ دوسروں کے گناہوں پر تو خدا سے ڈرتے ہیں۔ لیکن خود اپنے گناہوں کی جانب سے بے خوف ہیں (طبقات ابن سعد) خدا اور رسول کی بات کے آگے جھک جانا ابو حجیفہ رضی اللہ عنہ اچھے کھانے کا شوق رکھتے تھے۔ ایک روز عمدہ کھانا خوب سیر ہو کر کھایا اور اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں حاضر ہوئے۔ آپ کے پاس بیٹھے تھے کہ حضرت ابو حجیفہ کو ڈکار آگئی ۔ آپ نے سنا تو فرمایا: جو لوگ دنیا میں سب سے زیادہ آسودہ ہیں، قیامت میں وہی سب سے زیادہ بھوکے ہوں گے (اکثرھم شبعا فى الدنيا اکثرھم جوعا يوم القيامة) حضرت ابو حجیفہ پر اس کا اتنا اثر ہوا کہ اس کے بعد انھوں نے کبھی پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا۔

Printed page