Al-Risala · December 1980

دلیل کی بے تاثیری

Al-Risala, December 1980, p. 36

By Maulana Wahiduddin Khan

میلووان جیلاس [Miloan Dilas] یوگوسلاویہ کی کمیونسٹ پارٹی کے صدر تھے۔ میں اشتراکی حکومت بنی تو ان کو حکومت میں ایک بڑا عہدہ ملا۔ مگر روس میں اشتراکیت کے تجربہ سے ان کو سخت انھوں نے اشتراکی سماج کی صورت میں ایک ایسے سماج کا خواب دیکھا تھا جس میں طبقات ختم ہو گئے ہوں اور یکساں حالات میں ہر ایک کو زندگی گزارنے کا موقع ملے۔ مگر روس میں اشتراکی انقلاب آیا تو وہاں شدید ترانداز میں ایک نئی طبقاتی تقسیم قائم ہوگئی۔ ایک حکمراں طبقہ، دوسرا غیر حکمراں طبقہ۔ طبقات میں اس سے بھی زیادہ بڑا فریق تھا جو سرمایہ دارانہ نظام میں یا شہنشاہی دور میں پایا جاتا تھا۔ اشتراکی انقلاب صرف ایک نئے شدید تر طبقہ کی پیدائش کے ہم معنی بن کر رہ گیا۔ اب ان کے ضمیر نے احتجاج کیا اور انھوں نے ایک کتاب لکھی جس کا نام تھا نیا طبقہ (نیوکلاس) ۱۹۵۶ میں یہ کتاب شائع ہوئی تو ساری دنیا میں ایک ہل چل مچ گئی۔ اس کے لاکھوں نسخے فروخت ہو گئے۔ ریڈرز ڈائجسٹ نے اس پر تعارفی مضمون شائع کیا تو اس کا عنوان اس نے ان لفظوں میں قائم کیا :

Printed page