Al-Risala · December 1980
اللہ پر بھروسہ سب سے بڑی طاقت ہے
Al-Risala, December 1980, p. 41
By Maulana Wahiduddin Khan
اسلاف میں سے بعض بزرگوں نے فرمایا : جو یہ خوشی حاصل کرنا چاہتا ہے کہ وہ لوگوں میں سب سے زیادہ قوی بن جائے تو اس کو چاہئے کہ وہ اللہ پر بھروسہ کرے (من سر کا ان يكون اقوى الناس فليتوكل على الله) ایمانداری کے ساتھ شرکت کرنے والوں کا ساتھی خدا ہوتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب دو آدمی مل کر کام کرتے ہیں تو میں ان کا تیسرا ہوتا ہوں جب تک ان میں سے کوئی خیانت نہ کرے ۔ پھر جب ان میں سے کوئی خیانت کرے تو میں ان کے درمیان سے نکل جاتا ہوں اور اس کے بعد وہاں شیطان آجاتا ہے ۔