Al-Risala · January 1980

ایک تضاد

Al-Risala, January 1980, p. 7

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک مسلمان تاجر رات دن تجارت میں مشغول رہتا تھا۔ اسی کے ساتھ کچھ وقتی اور رسمی اعمال کرکے سمجھتا تھا کہ اس نے جنت بھی اپنے لئے رزرو کر رکھی ہے۔ ایک صاحب نے تاجر کو قرآن وحدیث سے کچھ چیزیں سنائیں اور بتایا کہ آخرت کا معاملہ اتنا آسان نہیں ہے جتنا تم نے سمجھ رکھا ہے۔ تاجر نے بات کو ٹالتے ہوئے کہا: " بابا کا ہے کو اتنا ڈیپ میں جاتے ہوتم" انھوں نے کہا: اگر آپ کا انکم ٹیکس کا مقدمہ ہو تو اس میں آپ خوب ڈیپ (گہرائی) میں جائیں گے۔ مگر آخرت کے مقدمہ کے متعلق سمجھتے ہیں کہ بس سرسری طور پر اس میں کامیاب ہو جائیں گویا آخرت کا معاملہ اتنا سنجیدہ بھی نہیں جتنا سنجیدہ انکم ٹیکس کا معاملہ ہوتا ہے۔

Printed page