Al-Risala · April 1981
اچھائی کا ذکر کرنا اور برائی کو چھپانا
Al-Risala, April 1981, p. 39
By Maulana Wahiduddin Khan
ابو ہرون کہتے ہیں کہ میں ابو حازم کے پاس گیا اور ان سے کہا: اللہ آپ پر رحم کرے، دونوں آنکھوں کا شکر انھوں نے کہا: جب تم اپنی آنکھوں سے اچھائی دیکھو تو اس کا تذکرہ کرو، اور جب تم اپنی آنکھوں سے برائی دیکھو تو اس کو چھپاؤ۔ پھر میں نے پوچھا کہ دونوں کانوں کا شکر کیا ہے۔ انھوں نے کہا:۔ اپنے کانوں سے اچھائی سنو تو اس کو یاد کر لو اور جب تم اپنے کانوں سے برائی سنو تو اس کو بھلا دو (قال ابو ہرون، دخلت علی ابی حازم فقلت له: يرحمك الله ما شكر العينين۔ قال اذا رأيت بهما خيرا ذكرته واذا رأيت بهما شرا استرته۔ قلت فما شكر الاذنين۔ قال اذا سمعت بهما خيرا حفظته واذا سمعت بهما شرا انسيته)