برکت والی تقریب وہ ہے جو سادہ تقریب ہو
Al-Risala, June 1981, p. 40
By Maulana Wahiduddin Khan
عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : سب سے زیادہ برکت والا نکاح وہ ہے جو سب سے کم بوجھ والا ہو (ان اعظم النکاح بركة ايسره مؤنۃ، رواه البیهقی في شعب الایمان) ظاہری چیزوں میں شدت برتنا غلط ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمایا : هلك المتنطعون هلك المتنطعون هلك المتنطعون (ہلاک ہو گئے شدت برتنے والے ، ہلاک ہو گئے شدت برتنے والے، ہلاک ہو گئے شدت برتنے والے) سہولت کا طریقہ اختیار کرو نہ کہ مشقت کا ایک صحابی کا واقعہ ہے۔ وہ میدان میں تھے۔ نماز کا وقت آگیا۔ انھوں نے گھوڑے کی باگ پکڑے ہوئے نماز پڑھی۔ ایک خارجی نے اس پر اعتراض کیا کہ دیکھو یہ صحابی ہیں اور گھوڑے کی باگ پکڑ کر نماز پڑھ رہے ہیں۔ صحابی نے جواب دیا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ وہ آسانی کو پسند کرتے تھے۔ اگر میں گھوڑے کو چھوڑ دیتا تو وہ بھاگ میں پیدل چلنے پر قادر نہ تھا، مجھ کو خواہ مخواه پریشانی اٹھانی پڑتی۔ (حدیث نماز کے وقت باگ پکڑنے کے بارے میں نہیں تھی۔ انہوں نے ایک عام حکم سے استنباط کرتے ہوئے ایسا کیا)