Al-Risala · January 1981

ناحق میں کسی کا ساتھ دینا گناہ ہے

Al-Risala, January 1981, p. 34

By Maulana Wahiduddin Khan

واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ عصبیت کیا ہے۔ آپ نے فرمایا: یہ کہ تم ظلم میں اپنے لوگوں کی حمایت کرو (ان تعین قومك على الظلم، أبو داود) ہر ایک کے ساتھ انصاف کرنا خواہ وہ کم زور ہو یا طاقت ور معاویہ بن ابی سفیان نے ضرار بن صہانی سے کہا کہ اے ضرار، مجھ سے علی کی صفت بیان کرو (ریاض الصالحین) اس کے جواب میں انھوں نے جو کچھ کہا، اس کے چند جملے یہ تھے: وہ ہمارے اندر ایک شخص کی مانند تھے۔ کوئی طاقت ور اپنے باطل میں ان سے امید نہ کر سکتا تھا اور کوئی کم زور ان سے عدل پانے میں مایوس نہ ہو سکتا تھا (کان فینا كاحّدنا لا يطمع القوى في باطله ولا ييأس الضعيف من عدله)

Printed page