Al-Risala · January 1981

کم بولنا اور کسی کے خلاف دل میں شکایت نہ ہونا

Al-Risala, January 1981, p. 35

By Maulana Wahiduddin Khan

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کا انتقال ہونے لگا۔ لوگ ان کے پاس آئے تو دیکھا کہ ان کا چہرہ چمک رہا ہے لوگوں نے سبب پوچھا تو انہوں نے کہا: میرے پاس اپنے اعمال میں سب سے زیادہ قابل اعتماد میری دو عادتیں ہیں۔ ایک یہ کہ میں بے فائدہ بات نہیں کرتا تھا۔ دوسرے یہ کہ میرا دل مسلمانوں کے معاملے میں بالکل صاف تھا (كنت لا أتكلم فيما لا يعنيني وكان قلبي سليماً للمسلمين، جامع العلوم والحكم (99)

Printed page